سیتیسویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) 37ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ایئر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ہو گیا۔ پانچ روز تک کھیلے جا نے والی اس چیمپیئن شپ میں مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں جس میں ہر روز 18 ہول کھیلے جائےں گے۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کورنگی کریک ائیر کموڈور ابراہیم اسد نے کیا۔ 8 ملین روپے کی انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ میں 76 پروفیشنلز سمیت ملک بھر کے 350 مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گالفر ز دو کاروں کے لئے بھی مقابلہ کریں گے جو ہول ان ون کرنے والے گالفرز کو دی جائیں گی۔ چیمپیئن شپ میں پروفیشنل کیٹیگری کے علاوہ سینئر/ جونئیر پروفیشنلز ، ایمیچر، ایئر مین گالف کلب ممبرز، لےڈیز، ویٹرنز گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کے شہرہ آفاق گالفر محمد منیر اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔

 

تعارف: newseditor