پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی

 

پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے پی ایچ ایف عملہ کے ہمراہ ٹیم اور آفیشلز کو نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا، مالی وسائل کی فراہمی اور سپورٹ پر صدر پی ایچ ایف کی جانب سے وزیراعظم پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ

اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ایئر سیال کی جانب سے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو خصوصی پیکیج اور پروٹوکول کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

عمان کے شہر مسقط میں 15 تا 21 جنوری منعقد ہونے والے اولمپک کوالیفائر میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا دستہ روانہ ہوگیا۔ اسلام آباد میں صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی نے ٹیم آفیشلز اور لاہور میں پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز سے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہیڈکوچ اولمپیئن شہناز شیخ اور اولمپیئن شکیل عباسی کو صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی نے نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا۔

اس موقع پر ہیڈکوچ اولمپیئن شہناز شیخ نے خصوصی طور پر ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل ٹاسک تھا جوکہ حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ سپورٹس بورڈ نی بہترین سہولیات فراہم کیں اور کھلاڑیوں کا خیال رکھا۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے قومی کھیل کے لئے وسائل کی فراہمی کی۔

انہوں نے وفاقی وزیر فواد حسن فواد وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ڈی جی پی ایس بی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے وسائل فراہم کئے۔

پی ایچ ایف ہیڈکواٹرز لاہور کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن اولمپیئن خالد بشیر، ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی، ایگزیکٹو سیکرٹری پی ایچ ایف علی عباس، ایف آئی ایچ ٹیکنیکل آفیشل ضیالدین خان برکی،

ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر حافظ عاطف ملک نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا۔

عالمی شہرت یافتہ پینلٹی کارنر سپیشلسٹ اولمپیئن خالد بشیر نے کھلاڑیوں کو ملک کے لئے پرجوش اور بھرپر کارکردگی دکھانے کی نصیحت کی۔ اولمپیئن ناصر علی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیائے ہاکی میں تابناک ماضی رکھنے والے ملک پاکستان کی نمائیندگی اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں کرنے جارہے ہیں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی تما صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے ملک کا نام روشن کرینگے۔

اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان پول اے میں شامل ہے جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ انگلینڈ، ملائشیا اور چائینہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے مدمقابل 15 جنوری کو کھیلے گا۔

 

 

error: Content is protected !!