کارپوریٹ چیلنج کپ ،رائونڈ میچز میں نووا میڈ، جاز اور آئی بیکس ڈیجیٹل کی کامیابی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ چیلنج کپ کے رائونڈ میچز میں نووا میڈ، جاز اور آئی بیکس ڈیجیٹل نے کامیابی حاصل کر لی ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نووا میڈ نے کنٹرولر جنرل اکائونٹس پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دی۔ سی جی اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے ۔ ماجد علی 40 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شاہیر اعوان نے 3 اور متین ارشد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نووا میڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شاہیر اعوان نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ کپتان نووا میڈ شاہیر اعوان کوآل رائونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔

اسی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جاز نے سٹوورٹ کو 105 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ جاز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4ر وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ اعجاز بلوچ نے 52 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی ۔ جواب میں سٹوورٹ کی ٹیم 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اعجاز رفیق نے 4 اور فواد سیف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اعجاز بلوچ شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے واحد میچ میں آئی بیکس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدسیماٹکس ٹیکنالوجی کو سپر او ور میں 9 رنز سے شکست دی۔

سیماٹکس ٹیکنالوجی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ جواب میں آئی بیکس کی ٹیم نے بھی 8وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ۔سپر اوور میں آئی بیکس کی ٹیم نے سیماٹکس ٹیکنالوجی کو 9 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے حمزہ فاروق کو آل رائونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

error: Content is protected !!