پنجاب سٹیڈیم میں کک باکسنگ ایرینا کا افتتاح


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب سٹیڈیم میں کک باکسنگ ایرینا کا افتتاح کردیا گیا ہے، جمعرات کے روز ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے افتتاح کیا، تقریب میں صدر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن سید شہریار علی، سینئر نائب صدر سید عابد علی، سیکرٹری جنرل طاہر عباس اور کک باکسنگ کے شائقین نے شرکت کی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیس شیخ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ بھر میں ہر طرح کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، شہر شہر گرائونڈز، سٹیڈیمز اور جمنیزیمز بنائے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں میسر آسکیں۔اس موقع پر فیاض، نعمت اللہ، تنویراحمد اور زیب حسن، بلال رفیع اور توقیر ہمایوں، عمرفاروق اور محمد اعجاز، محمد رمضان اور علی رضا، عاطف اور محمد وقاص کے درمیان نمائشی مقابلے بھی ہوئے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!