روٹر ڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام کی کہانی پہلے ہی رائونڈ میں ختم

ایمسٹر ڈیم (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی روٹر ڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبل ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔

 فرانسیسی جوڑی نے اعصام اور میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبل ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں نیکولاس ماہوت اور ہربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے اعصام الحق اور میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

 

 

error: Content is protected !!