شکیب الحسن پی ایس تھری سے باہر

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے سٹار بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کی وجہ سے پی ایس ایل تھری سے باہر ہوگئے، شکیب سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ پی ایس ایل سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شکیب الحسن ایونٹ سے باہر ہوگئے،ان کی جگہ بنگلا دیش کے ہی صابر رحمٰن سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ صابر رحمٰن ابتدائی میچوں کیلئے پشاور زلمی کو دستیاب ہونگے، بعد ازاں ان کی جگہ انگلینڈ کے لیام ڈاسن کو شامل کیا جائیگا۔

error: Content is protected !!