اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے اٹھارہ رکنی پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان ہو گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد السلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نماٸندہ اولمپیئن منظور الحسن کے ہمراہ فاٸنل ٹراٸلز کے بعد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو ناٸب کپتان مقرر کیا گیا ہے، قومی اسکواڈ 2 مٸی کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔

دیگر کھلاڑیوں عبداللہ ، منیب الرحمن ، اسامہ بشیر، احتشام ، ایم عبداللہ سفیان ، سلمان رزاق، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمٰن سینٸر، حنان شاہد، رانا وحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

درسری جانب کراچی سے  ہاکی کیمپ کے 11 کھلاڑی اسلام آباد کیمپ کے لیے پہنچ گئے

کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عمر مصطفے، مرتضی یعقوب ، احتشام اسلم، تیمور جاوید، عبدالرحمن سکندر رضا، محمد امجد ،سعد شفیق علی خان شامل

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں انہوں نے ہاکی کا مسئلہ حل کروایا۔

طارق بگٹی نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم مسئلہ پر ایکشن لیا۔

طارق بگٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر ہوں، انشاء اللہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے نبھاؤں گا۔

error: Content is protected !!