سپاٹ فکسنگ کیس ،شرجیل خان عدالت پیش ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دلائل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں کرکٹر شرجیل خان پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ شرجیل خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تاہم میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس چلے گئے۔ فاضل جج نے کرکٹر شرجیل خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی توڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس کرکٹ ٹر بیونل لاہور کا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ آفس بھی لاہور میں ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کی سماعت نہ کرے۔

تعارف: newseditor