وزیر کھیل پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں میسر آئیں گی‘ رائے تیمور خان بھٹی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاکی کی بحالی، میانوالی تحصیل سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح، سکولوں میں سپورٹس پیریڈ شروع کرانے، سپورٹس پالیسی، سپورٹس سکول اور سافٹ پلے فیلڈ جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا منظر فرید شاہ ودیگر افسران نے شرکت کی،

ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے سپورٹس منصوبوں پر بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ہاکی کی بحالی کیلئے ہاکی لیگ کرانے اور اکیڈمیز کے قیام کا جائزہ لے رہے ہیں، ہاکی میں بہت ٹیلنٹ ہے، نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے ہاکی کو دوبارہ عروج پر لے جائیں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس سکول بھی قائم کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو جدید دور کے مطابق تربیت دی جائے گی، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس دیں گے، سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے پہلی سپورٹس پالیسی جلد لا رہے ہیں، یہ ایک انقلابی قدم ہے جس سے نوجوانوں کی -A0سپورٹس میں دلچسپی بڑھے گی اور وہ کھیلوں میں حصہ لیں گے،

نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے سکولوں میں سپورٹس پیریڈ شروع کرانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سپورٹس پیریڈ کی بحالی سے سکولوں میں سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا، سکول کھلنے کے ساتھ ہی سپورٹس پیریڈ شروع کرانے کے لئے کام کررہے ہیں، صوبائی وزیر کھیل نے مزیدکہا کہ سنٹرل، نارتھ اور ساؤتھ زونز پنجاب میں سپورٹس منصوبوں پر کام جاری ہے

سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے، ان منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں میسر آئیں گی اور ان کے کھیل میں بھی بہتری آئے گی، میانوالی میں جو سکیمیں مکمل ہونیوالی ہیں ان کا جلد افتتاح کیا جائے گا، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ پنجاب میں جاری سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا مسلسل معائنہ کیا جارہا ہے

ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرلئے جائیں گے، سپورٹس منصوبوں میں جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بتایا کہ پنجاب میں 25 ہاکی آسٹروٹرف موجود ہیں،میانوالی ضلع میں 5ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، میانوالی میں کرکٹ سٹیڈیم زیرتعمیر ہے، عیسی خیل میں کرکٹ گراؤنڈ بنا رہے ہیں، عیسی خیل سپورٹس کمپلیکس شروع کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!