پاکستان سپر لیگ،وہاب ریاض کی مونچھوں کے چرچے

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے دیوانے اس کے سحر میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل تھری میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کو دیکھنے کو ملتی ہی ہے لیکن افتتاحی میچ میں ایک چیز جس پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا وہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی مونچھوں کا ڈیزائن تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے محمد حفیظ نے اپنے ساتھ وہاب ریاض کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں جانے کے لیے اور اپنے پہلے میچ کے لیے ہم تیار ہیں تاہم وہاب ریاض کے نئے لُک کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا‘‘۔

حفیظ کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا میں وہاب ریاض کی مونچھیں موضوع بحث بن گئی اور صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کیا۔

ایک صارف نے وہاب ریاض اور مچل جانسن کی تصویر لگاکر لکھا کہ ’’آپ آن لائن شاپنگ میں آرڈر کچھ کرتے ہیں اور ڈلیوی کچھ اور ہی ہوتی ہے‘‘۔

ایک صارف نے لکھا ’’ہوگن اور مچل جانسن کا امتزاج، وہاب ریاض‘‘۔

ایک اور صارف نے وہاب ریاض کے اس اسٹائل کی تعریف کی اور لکھا کہ انہیں تو یہ ڈیزائن پسند آیا ہے۔

وہاب ریاض کے اس اسٹائل پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اسٹائل کی طرح ان کی پرفارمنس میں کوئی نکھار آتا ہے یا نہیں۔

وہاب ریاض کے نئے اسٹائل کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے اس کا اظہار ضرور کریں۔

تعارف: newseditor