کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آغاز کل سے ہو گا

کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آغاز کل سے ہو گا،لیگ میں سات ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، لیگ میں حصہ لینے کیلئے تمام ٹیمیں مظفرآباد پہنچ چکی ہیں لیگ میں راولاکوٹ ہاکس، میرپور رائلز، باغ سٹالینز، اوورسیز وارئیئرز، مظفرآباد ٹائیگرز، جموں جانباز،کوٹلی لائنز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی لیگ کا افتتاحی میچ پہلے سیزن کی فاتح راولاکوٹ ہاکس اور جموں جانباز کے مابین ہوگا، لیگ میں 13 اگست سے 26 اگست تک مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم میں میچز کھیلے جائیں گے، لیگ کا فائنل 26 اگست کو ہوگا۔

error: Content is protected !!