پاکستان شاہینز نے چار روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی


وانگرائے(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو واحد چار روزہ میچ میں شکست دیدی۔پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو جیتنے کے لیے 298 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن میزبان ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم نے سنچریوں کی بدولت 329 رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور عماد بٹ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ جیتنے کے بعد ٹیم کے کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں، کپتان روحیل نذیر اور شائقین کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں

لڑکوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی،روحیل نذیر کو اس میچ میں بنائی گئی سنچری کا بہت فائدہ ہو گا،فواد عالم نے بھی شاندار سنچری اسکور کی ان پر بھی ٹیسٹ میچ سے قبل دباؤ تھا، تمام باؤلرز نے کامیابی دلانے میں اپنا اپنا حصہ ڈالا، محمد عباس نے دونوں اننگز میں اچھی بولنگ کی، نسیم شاہ کی حاصل کردہ تینوں وکٹیں قیمتی تھیں،

error: Content is protected !!