پاکستان سپر لیگ تھری،کراچی کنگز کا لاہور قلندرز سے آج ٹاکرا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا آٹھواں میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں کراچی کنگز نے 2میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ لاہور قلندرز 2میچ کھیلنے کے باوجود اپنی پہلی فتح سے محروم ہے ۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم ہیں جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ابتدائی دونوں میچز میں وہ کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے پائے ۔اس کے علاوہ قلندرز کے پاس فخر زمان اور عمر اکمل جیسے جارح مزاج بلے باز بھی موجود ہیں۔

بولنگ اٹیک میں لاہور کے پاس آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر رہنے والے سنیل نارائن، یاسر شاہ اور رضا حسن جیسے بولر بھی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے، کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کھیلنے کی کوشش کریں گے اور جیت کو یقینی بنائیں گے۔

ٓآج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!