سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد کی صدر گوادر کرکٹ اکیڈمی سے ملاقات

گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر کے صدر حاجی حنیف حسین کی لیجنڈری انٹرنیشنل بیٹر اور ہیرو آف شارجہ جاوید میانداد کے رہائش گاہ امد

(اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)

تفصیلات کے مطابق گوادر کرکٹ اکیڈمی کے صدر حاجی حنیف حسین کی پاکستان کے سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد سے ملاقات

اور اس موقع پر حاجی حنیف حسین نے گوادر کرکٹ کے ماضی حال پر جاوید میانداد سے تفصیلی بات چیت کیا اور جاوید میانداد کو گوادر آنے کی دعوت بھی دی

جو لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی کہ گوادر میں گوادر کرکٹ اکیڈمی گراس روٹ لیول ( انڈر 13′ 16 اور 19) میں بہت ہی خلوص اور پیشہ ور طریقے سے بچوں کو گروم اور مختلف ایکسپوژر پروگرام کے اور انکے ٹیلنٹ میں مذید نکھارنے پر آپکی کاوشیں قابل تحسین ہیں

آپ اپنے مشن پر بہترین انداز میں کام کررہے ہیں جاوید میانداد کا مذید کہنا تھا بچوں کو بڑے دورانیے کے گیم اور مختلف کنڈیشنز پہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کی کوششوں کو سراہتے ہیں

اور ایسی طرح کی محنت سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر اکیڈمی کے چیرمٔین عبدالحمید رشید کی محنت رائیگان نہیں جائیگی

انشاءاللہ گوادر کا ٹیلنٹ جو پہلے ہی یوسف ولی جیسے بہترین ٹیلنٹ کی شکل مین کوئٹہ ریجن کے پلیٹ فارم شاندار طریقے ابتداء کیا اور اپنے پہلے ہی میچ جو UBL کمپلکس کراچی میں کھیلنے گیا

اور ٹاپ اسکورر بھی رہے جس میں کوئٹہ ریجن کے کوچ حمل وہاب کا بھی کردار رہا ہے جاوید میانداد نے کہا کہ مجھ سے جتنا ہوسکے گا گوادر کرکٹ اکیڈمی جیسے پلیٹ فارم کی سپورٹ کے لیے تیار ہوں

اور وہ بہت جلد گوادر کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کرینگے۔۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی سے اپنی لازوال محبت و نیک خواہشات کا اظہار کے طور پر جاوید میانداد نے اپنے آٹو گرافڈ پروفیشنل شرٹ گوادر کرکٹ اکیڈمی کو گفٹ کیا

صدر اکیڈمی کو اپنا آٹوگرافڈ شرٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ گوادر میں بھی ایک پروفیشنل اکیڈمی قائم ہے جو گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ اجاگر کررہی ہے

گوادر اکیڈمی انتظامیہ کی دلی محنت و جوش و ولولہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جو اپنے وسائل سے کرکٹ اکیڈمی کو چلا رہے ہیں پاکستان کے تمام کرکٹرز اور کاروباری شخصیات آگے آکر گوادر اکیڈمی کو سپورٹ کریں

تاکہ گوادر کے بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں اور اس طرح سپورٹ سے کرکٹ کو فروغ اور بہترین دوستانہ ماحول کا قیام ممکن ہوسکے گا

error: Content is protected !!