پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ” خصوصی بچوں ” نے اسٹیڈیم میں دیکھا۔

شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش

بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا

140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے

چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی

لاہور 26 اپریل۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات کی شب کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو دیکھنے کے لیے بے سہارا اور یتیم بچے بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تھے۔

ان بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی نے دی تھی۔ اس موقع پر 140 بچوں نے میچ دیکھا۔ چیرمین کی ہدایت پر ان بچوں کی تواضع بھی کی گئی۔

یہ بچے اسٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بہت خوش تھے اور انہوں نے پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی میچ کے اختتام پر ان بچوں کے پاس گئے ان سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے میں پوچھا۔

انہوں نے ان بچوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ ہماری دعوت پر اسٹیڈیم آئے اور یہ میچ دیکھا۔

ان بچوں نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے ہیں اور انہیں بہت مزا آیا۔ان کا بہت خیال رکھا گیا۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

error: Content is protected !!