آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ،تربیتی کیمپ میں 21کرکٹرز طلب

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)جلال الدین کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین سری لنکا میں ہونے والی آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ راؤنڈ ٹو کی تیاریوں کیلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے لئے ممکنہ 21 ویمن کرکٹرز کا اعلان کردیا ہے ۔کیمپ کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا اور 8 مارچ تک جاری رہے گا ۔کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ مارک کولز کریں گے ۔دورہ سری لنکا کے دوران قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ۔اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف ، ناہیدہ خان ، سدرہ امین ، عائشہ ظفر ، جویریہ ودود ، ارم جاوید ، منیبہ علی ، فریحہ محمود ، سدرہ نواز ، ثنا میر ، ندا ڈار ،کائنات امتیاز ،نتالیہ پرویز، وحیدہ اختر ، نشرہ سندھو ، غلام فاطمہ ، رمین شمیم ، ڈیانا بیگ ، ماہم طارق ،ایمان انور ، انعم امین شامل ہیں ۔

error: Content is protected !!