کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کورنگی میں واقعی مائٹ یونیورسٹی کا دورہ

کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کورنگی میں واقعی مائٹ یونیورسٹی کا دورہ

آگاہی پروگرام،چیمپئن شپ اور اسپورٹس کے فروغ کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)

سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن اور کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کہ مختلف ڈویژنز کا دورہ اگلے ماہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی،کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر رانا بلال علی اور سیکریٹری محمد ریحان اکرم نے کورنگی میں واقع مائٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا،

ہیڈ آف اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راجہ نوید ستی اور اسپورٹس انچارچ طارق شاہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور اگلے ماہ ہونے والے سندھ کے مختلف ڈویژن کا دورہ کیا جائے گا

جس میں ماس ریسلنگ کھیل کے فروغ کے لیے آگاہی پروگرام کے ساتھ ساتھ چیمپین شپ بھی منعقد کی جائے گی، پروگرام کے مطابق حیدرآباد میرپورخاص،نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ متوقع ہے،

جس میں کراچی کے چیئرمین سعید عالم، وائس پریزیڈنٹ راجہ نوید ستی، سینیئر وائس پریزیڈنٹ سکندر داؤد،وائس پریزیڈنٹ فاروق نفیس، احسن خان اور ظہور بیگ رحمانی اور وسیم الدین کے ساتھ ساتھ وومن ونگ میں حفصہ بٹ، صوفیہ مغل ریحانہ پروین بھی شامل ہونگی۔

error: Content is protected !!