لمبے بال،،،رمیز راجہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

دبئی( سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اپنے لمبے بالوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سر پر گھنا پن کم ہورہا تھا جس کی وجہ سے وہ ایسا کرنے پر مجبور ہوئے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی لک میں تبدیلی آئی، وزن بھی کم ہوگیا جبکہ لمبے بال بھی رکھ لئے تو اس کی وجہ کیا ہے۔ رمیز راجہ کے مطابق وہ اپنی ظاہری ساخت پر توجہ دیتے ہیں۔ درحقیقت ان کے سر پر بال کم ہو رہے تھے جس پر وہ بعض چیزوں کو اختیار کرنے کے بارے میں سوچنے لگے۔

 

error: Content is protected !!