بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈراہول ڈراوڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے عظیم بلے باز اور انڈر19 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کیلئے یکساں انعام کا اعلان کیا ہے۔

بھارت ٹیم کی انڈ19 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم نے کے ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ کیلئے 50 لاکھ جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین اور کھلاڑیوں کیلئے بالترتیب 30 اور 20 لاکھ روہے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

تاہم کھیل کے میدان میں ‘دیوار’ کے نام سے مشہور عظیم بھارتی بلے باز نے بحیثیت کوچ بھی اپنی عظمت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ کہہ کر انعام لینے سے انکار کردیا کہ ٹیم کی فتح میں سب کا برابر کا کردار ہے لہٰذا ٹیم کے تمام اراکین کو یکساں انعام سے نوازا جائے جس پر بورڈ میں موجود اکثر لوگوں نے اچھنبے کا اظہار کیا تھا کہ ڈراوڈ نے کیسے اپنی انعامی رقم میں کٹوتی کی درخواست کی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے ڈراوڈ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کیلئے 25لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کردیا۔

تعارف: newseditor