عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کراچی سے بیلجیئم پہنچ گئی

بیلجیئم میں 19 ستمبر سے شروع ہونیوالی عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کراچی سے بیلجیئم پہنچ گئی ہے۔


عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی چار رکنی ٹیم میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک فلینڈرز میں جاری رہے گی جس میں پاکستان کی جانب سے خلیل امجد ، علی الیاس ، کنزہ ملک اور عاصمہ جان شریک ہوں گی۔


یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے 2 خواتین کھلاڑی بھی ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان سائیکلنگ ٹیم کے اراکین جمعرات کی علی الصبح کراچی سے براستہ دبئی بیلجیئم کیلئے روانہ ہو تھی۔


قومی سائیکلسٹس نے ایونٹ کی تیاری کیلئے کراچی میں بھرپور ٹریننگ کی تھی، قومی کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹرینر کی آن لائن رہنمائی بھی حاصل رہی تھی ۔بیلجیئم پہنچنے والی ٹیم کے ارکان نے بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم کیا ہے،عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی انفرادی ٹائم ٹرائلز کے ایونٹ میں حصہ لیں گے ، 43.3 کلومیٹر ٹریک پر مشتمل مردوں کا آئی ٹی ٹی ایونٹ19 ستمبر کو جبکہ 30.3 کلو میٹر کا خواتین کا ٹائم ٹرائل ایونٹ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ پرامید ہیں کہ ٹیم عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، انہوں نے اور کیا کہا آئیں سنتے ہیں۔۔

error: Content is protected !!