کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق نے بتایا کہ قومی نیٹ بال چیمپین شپ جو کہ چار مئی سے سات مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے سندھ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق خواتین کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔قرۃالعین (کپتان)، نایاب رضیہ(نائب کپتان)، سکینہ مودی، یسرا شعیب، سمبل زہرہ، شبانہ معین، کاشیہ بٹ، کرینہ، حمیرا ھما ، کنول عمر اور کرن شامل ہیں جبکہ اعجازا لدین مینجر اور کنزہ بلوچ کوچ ہونگے۔ مردوں کے ٹیم میں حمودالرحمن(کپتان)،شاز غوری (نائب کپتان)، علی رضا، غضنفر، محمد خاور، محمد اویس، حسن علی، حماد خان، ہیری اور محمد عریب شامل ہیں جبکہ منصور بیگ کو کوچ اور اعجازالدین مینجر ہونگے۔سندھ نیٹ بال کی خواتین ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کرے گی۔سند ہ کی دونوں ٹیمیں آج اسلام آباد کے لئیے بذریعہ ٹرین روانہ ہو گی۔ سندھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے سندھ نیٹ بال ایسوی ایشن کو قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرنے کے لئے گرانٹ جاری کر دی گئی ہے جس پر سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری اسپورٹس سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے لیے پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کا ٹیم کے ناموں کا اعلان
پاکستان نیٹ بال ایلیٹ اکیڈمی نے قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، غانیا اظہر، مہرین ساغر، یمنہ سلاتانی، دینہ زاہد، عمیمیہ منیب، انسیہ فضل، سیدہ زینب راحیل، لائبہ ذولفقار اور کوچ نسرین ساغر ہونگی۔