پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کے درمیان چار روزہ میچ بے نتیجہ ختم

کینٹ بری(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کے درمیان چار روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔کینٹ بری میں کھیلے گئے میچ کے دو روز مکمل طور پر بارش کی نذر ہوئے جب کہ میچ کے آخری روز آسمان صاف ہوا اور میدان سوکھا تو آخری دو سیشن کا کھیل ممکن ہو سکا۔میزبان ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز جاری رکھی اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔کینٹ کے کپتان جو ڈینلے نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 113رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈکسن نے 74رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو، حسن علی اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔چار روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 168رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں کینٹ کاؤنٹی نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنائے تھے اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔

تعارف: newseditor