اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سپریم کورٹ کا شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر روکنے کا حکم، چیئرمین پی سی بی ،سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ کو ریکارڈ سمیت طلب ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شکرپڑیاں میں جوہورہاہے وہ نیشنل پارک کی خلاف ورزی ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی سی بی عدالت میں موجود ہیں؟،اس پر نمائندہ پی سی بی نے بتایا کہ چیئرمین اس وقت ملک میں نہیں،عدالت نے شکرپڑیاں میںکرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے درخت نہ کاٹے جائیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ جو سوچ ہے کہ کرلیں گے،ہوجائےگا،ایسے نہیں چلے گا،عدالت نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی،سی ڈی اے اورسیکرٹری کیڈکو آئندہ جمعہ کوریکارڈسمیت بلا لیا۔