ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی51ملکوں کا سفر کرکے میزبان دیس روس پہنچ گئی ، میگا ایونٹ 14جون سے شروع ہوگا ،جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ ٹرافی پرائیویٹ جیٹ طیارے کے ذریعے روس کے شہر ولادی و سٹوک پہنچائی گئی ،ٹرافی کیساتھ ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر سابق برازیلین فٹبالر گلبرٹو سلوا اور روسی ماڈلز نتالیا وڈی نوااور وکٹوریا لوپیریوا ولادی وسٹوک پہنچے ۔ٹرافی کو شیشے کے کور میں رکھا گیا اور 2دن تک اسے نمائش کیلئے سنٹرل سکوائر میں رکھاجائے گا اس دوران عام شہریوں کو ٹرافی کیساتھ تصاویر بنانے کی اجازت ہوگی ۔بعدا زاں اسے ماسکو سمیت روس کے 24شہروں میں لے جایا جائے گا ۔