کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں زرعی ترقیاتی بینک نے پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کو 26 رنز سے جبکہ سٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں زرعی ترقیاتی بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں پر 170 رنز سکور کئے،نین عابدی 64 ، منیبہ علی 42 اور بسمہ معروف ناقابل شکست 51 رنزبناکر نمایاں رہیں ۔جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کی ٹیم سات وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی جس میں جویریہ رؤف کے پچاس رنز نمایاں ہیں ۔زرعی بینک آٹھ پوائنٹس کی بدولت ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔ دوسرے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر محض 101 رنز بنائے،حفضہ امجد نے نو رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ جوابی اننگز میں سٹیٹ بینک نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر اس وقت حاصل کر لیا جب 41 گیندوں کا کھیل باقی تھا۔ پلیئر آف دی میچ حفضہ امجد نے دس چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے جبکہ عائشہ ظفر پانچ چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔