اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن بھی ہمارے جگر کے ٹکڑے ہیں اور زندگی کی تمام تر سہولتوں پر ان کا برابر حق ہے ،ان بچوں کو آگے لانے کے لیے مسلم ہینڈ کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام روس جانے والی سٹریٹ چلڈرن کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے کھلاڑیوں کو نصیحت کی کہ وہ جب کھیل کے میدان میں اتریں تو خود کو کسی سے کم نہ سمجھیں اور اپنے ملک کی عزت کو بلندرکھیں ۔