آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلئے 11 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)مکی آرتھر، سرفراز احمد اور انضمام الحق نے مل کر جمعے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبلن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاسٹ بولرز محمد عامر، محمد عباس اور راحت علی کے علاوہ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور لیگ اسپنر شاداب خان میچ میں شریک ہوں گے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز اظہر علی کے ساتھ امام الحق کریں گے۔ حارث سہیل ون ڈاؤن پر آئیں گے۔ چوتھے نمبر پر اسد شفیق اور پانچویں نمبر پر بابر اعظم آئیں گے۔کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد چھٹے نمبر پر کھیلیں گے جبکہ پاکستان ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا جس نے نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے ڈبلن پہنچ گئی ہے جہاں بدھ کو پاکستان کا پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

تعارف: newseditor