ٹی وی نشریاتی حقوق سے کمائی ،مانچسٹر یونائیٹڈ سب سے آگے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)مانچسٹر یونائیٹڈ رواں سیزن میں ٹی وی نشریاتی حقوق سے سب سے زیادہ کمائی کرنیوالا انگلش فٹبال کلب بن گیا ۔گزشتہ روز انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں شامل ٹیموں کے ٹی وی نشریاتی حقوق کے حوالے سے ہونیوالی آمدنی کی تفصیلات جاری کی گئیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے 14کروڑ 89لاکھ پاؤنڈ کمائی کی اور پہلے نمبر پر رہا۔پریمیئر لیگ کافاتح کلب مانچسٹرسٹی 14کروڑ 70پاؤنڈ کی کمائی ساتھ دوسرے نمبر پررہا۔اس فہرست میں لیورپول تیسری ،ٹوٹنہم چوتھی ،آرسنل پانچویں،چیلسی چھٹے اورایورٹن 7ویں نمبر پررہے ۔

تعارف: newseditor