ایڈرسن سینتانانے 75.3میٹر کی کک لگا کر عالمی ریکارڈ بنادیا

مانچسٹر سٹی(سپورٹس لنک رپورٹ) برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا ،24 سالہ برازیلین فٹبالرایڈرسن سینتانا موریس کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گرا۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی سے کھیلنے والے 24 سالہ برازیلین فٹبال گول کیپر ایڈرسن سینتانا موریس نے گرا ؤ نڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اتنی طویل کِک لگائی کہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ،اس سے قبل طویل ترین کِک75 میٹر تھی۔موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔

تعارف: newseditor