نیمار ورلڈ کپ کیلئے برازیلین سکواڈ میں شامل

سائوپولو (سپورٹس لنک رپورٹ) برازیل فٹبال ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، انجری کا شکار نیمار ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کر لیے گئے۔ رواں سال روس میں فٹبال ورلڈکپ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ برازیل نے بھی 23 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاؤں میں فریکچر اور آپریشن کے باعث میدان سے آؤٹ نیمار بھی سکواڈ میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ سپر سٹار فارورڈ ریکارڈ مہنگے معاہدے کے بعد سپینش کلب بارسلونا سے فرانس کے پیرس سینٹ جرمین میں گئے، پاؤں میں فریکچر اور ہڈی کے آپریشن کے بعد مایہ ناز کھلاڑی کھیل سے دور رہے۔اور اب برازیل کے لیے اچھی خبر یہی ہے کہ نیمار کے دوبارہ ایکشن میں آنے کی امید لگ گئی ہے۔ اسی لیے انہیں ورلڈکپ کے ابتدائی 23 رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔نیمار نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے تیس انٹرنیشنل میچوں میں تریپن گول سکور کیے۔

تعارف: newseditor