اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو  5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔روس کے شہر ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جب کہ ازبکستان نے 6 گول کر کے فائنل اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کو سیمی فائنل میں 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

تعارف: newseditor