کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے بعد ہاکی سٹیڈیم کو بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ سندھ حکومت نے عبدالستار ایدھی سٹيڈيم کو انٹرنيشنل معيار کا بنانے کا فيصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بريگيڈيئر کھوکھر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درميان رابطہ ہوا۔ عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کو دوبارہ نئے سرے سے تعمير کيا جائيگا۔انٹرنيشنل معيار کا سٹيڈيم بنانے کيلئے نقشہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ سٹیڈیم میں تماشائيوں کی گنجائش بڑھا کر 35 ہزار ہو جائے گی۔ دو ڈيجيٹل سکرينز ، جديد فلڈ لائٹس ود ہيوی جنريٹرز نصب ہونگی۔ چاليس کمروں کا ہاسٹل ، انٹرنيشل معيار کا سوئمنگ پول اور جم بھی بنايا جائيگا۔ آفس بلاک ، چينجنگ رومز ، امپائرز و ميچ آفيشلز رومز سميت ميڈيا باکسز بھی نئے بنيں گے۔