لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام 14 روزہ خصوصی کھلاڑیوں کا نیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔۔خصوصی کھلاڑیوں کا فٹ بال ٹریننگ کیمپ دراصل پہلا انٹرنیشنل ابوظہبی گیمز کی تیاری کا مرحلہ تھا۔جو پنجاب اسٹیڈیم میں منقعد ہوا۔
اس ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑی صبح 6 سے 8 تک اور شام میں 5 سے 7 تک پروفیشنل ٹریننگ کرتے تھے۔ایبٹ آباد سے کنگسٹن سکول کے اسامہ عزیز نے بہترین کارکردگی دکھائی۔۔سہولیات اور حکومتی سرپرستی کے فقدان کے باوجود ایبٹ آباد میں خصوصی کھلاڑیوں نے بے شمار ریکارڈ بنائے ہیں۔پورے پاکستان سے 39 خصوصی کھلاڑیوں اور سات نیشنل کوچز نے حصہ لیا۔اس کیمپ کی ہیڈ کوچ "کرن غوری” تھیں۔