بارسلونا نے نیلسن منڈیلا کپ جیت لیا


جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ )ہسپانوی کلب بارسلونا نے جنوبی افریقہ میں دوستانہ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے چیمپئن کلب مامیلوڈی سن ڈانز کو1-3سے ہرا کر نیلسن مینڈیلا کپ جیت لیا۔بارسلونا کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے ، لوئیس سواریز اور آندرے گومیز نے گول کئے۔یہ کامیابی بارسلونا کے کپتان آندریس اینستا کی شایان شان رخصتی کے حوالے سے بھی اہم ثابت ہو گی ۔

تعارف: newseditor