نوجوان کرکٹرز کیلئے دورہ انگلینڈ سخت امتحان،سلمان بٹ


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی سلیکٹرز کی نظرکرم کے منتظر ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے اہم دورے کیلئے نوجوان اور ناتجربہ کار کرکٹرز کے انتخاب سے قومی ٹیم کیلئے چیلنج مزید سخت ہو جائے گا کیونکہ انگلش کنڈیشنز کا تجربہ نہ ہونا نوجوان کرکٹرزکیلئے بڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ اظہرعلی اور اسد شفیق نے گزشتہ دورے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا مگر حالیہ دورے میں ابھی تک وہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں جن کو اپنا آپ منوانے کیلئے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر بیٹسمینوں مصباح الحق اوریونس خان کی عدم موجودگی میں ان دونوں بیٹسمینوں کیلئے ذمہ داریاں نبھانا اہمیت کا حامل ہے۔ ایک سوال پر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ دو ہزار سولہ کے ٹور میں مصباح الحق اور یونس خان نے پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ یاسر شاہ نے بھی اپنی موجودگی ثابت کی تھی اور ان تین اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف کامیابی کیلئے فیورٹ سمجھی جا سکتی ہے۔ سلمان بٹ کے مطابق ناتجربہ کار گرین شرٹس اگر مثبت کرکٹ کھیل سکے تو یہ بڑی کامیابی ہو گی ۔

تعارف: newseditor