ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان


کنگسٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کئے جانے کا امکان ہے، ایک ٹیسٹ کی جگہ دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو سیریز میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ابتدائی شیڈول کے تحت ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے اور آئی لینڈرز نے سیریز کیلئے سکواڈ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ مالی مسائل کی وجہ سے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تاہم اسے منسوخ کرنے کا عندیا نہیں دیا، ہو سکتا ہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے ایک ٹیسٹ کو کم کر کے اس کی جگہ دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز رکھے جائیں، توقع ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز آئندہ ہفتے تک نیا شیڈول جاری کر دے گا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جون سے شروع ہونا ہے۔

تعارف: newseditor