لندن: (جی سی این رپورٹ) بابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر سٹوئرٹ براڈ کے ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔لندن میں لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔پاکستان نے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لیے، شاداب خان اور فہیم اشرف کریز ہے موجود ہیں۔ بابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر سٹوئرٹ براڈ کے ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔اسد شفیق نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور بین سٹوکس کی گیند پر دوسری سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسرے روز پاکستان نے ایک وکٹ پر پچاس رنز سے پہلی ادھوری اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل انتالیس رنز بنا کر 87 کے مجموعی سکور پر مارک ووڈ کا نشانہ بنے۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی اٹھائیسویں نصف سنچری اسکور کی،انہیں جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو کیا۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 184 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے 4،4 جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی تھی ،انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سٹوکس 38 اور بیئرسٹو 27 رنز بنا سکے۔