کھلاڑیوں اور تماشائیوں کاغلط فیصلے کرنیوالے ریفری پر تشدد

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں ترکی کے 2فٹبال کلبوں کے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے مل کر میچ ریفری کی ٹھکائی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک کمیونٹی کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں فرنینڈو لوپیز نامی برطانوی ریفری نے کچھ متنازع فیصلے دئیے اور ایک ٹیم کے 2کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھی کر دیا۔میچ کے اختتام پر تلخ کلامی کے بعد گراؤنڈ میں موجود افراد نے مل کرریفری کو ماراپیٹااورلاتوں ،گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

تعارف: newseditor