لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے باؤنسر سے انگش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھانے کے وقف کے بعد بیٹنگ شروع کی تو حسن علی نے 22 ویں اوور کی آخری گیند ڈیوڈ ملان کو باؤنسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگا۔حسن علی کے باؤنسر سے نا صرف ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے بلکہ ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔واقعے کے فوراً بعد انگلش ٹیم کے فزیو گراؤنڈ میں آئے اور ڈیوڈ ملان سے ان کی طبیعت پوچھی، فزیو کی تسلی کے بعد ڈیوڈ ملان نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔