قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشیا ٹی 20کپ کے لیے تیاریاں تیز


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشیا ٹی 20 کپ میں جیت کا جذبہ لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ 3 جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم کا مقابلہ3جون کو تھائی لینڈ سے ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9جون کو ٹکرائیں گی۔

ملائیشیا کی سرزمین پر ویمن ٹی 20ایشیا کپ 3جون سے ہو رہا ہے، شیڈول ایونٹ کی تیاریوں کے لیے خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آ رہی ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ فزیکل ٹریننگ کے لیے ڈرل سیشن بھی ہوئے۔ غیر ملکی کوچ مارک کولز نے بلے بازی کی ٹِپس بھی دیں۔

تعارف: newseditor