عالمی کپ فٹبال کا مہینہ شروع،،تمام ٹیمیں پریکٹس میں مصروف

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ)فٹ بال ورلڈکپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہوگا ،میگاایونٹ کے آغا ز کا مہینہ شروع ہوگیا ،32ملکوں کی ٹیمیں ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہیں،جرمنی ٹائٹل کا دفاع کرے گا ۔ایک ماہ جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں 64 میچز کھیلے جائیں گے جیسے دیکھنے کیلئے تقریباً 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی شائقین روس پہنچیں گے ۔ ٹورنامنٹ میں آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی بار حصہ لیں گی، ایران دوسری مرتبہ عالمی کپ کھیلے گا۔ ورلڈ کپ میں سب سے کم درجہ بندی 65 روس کی ہے ، سعودی عرب کی درجہ بندی 63 ہے ۔

تعارف: newseditor