لیڈز(سپورٹس لنک رپورٹ) لیڈز میں ہفتے کو صبح ہی سے بارش جاری ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل وقت پر شروع نہیں ہوسکا ہے۔محکمہ موسمیات نے دن بھر اور اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کےکھلاڑیوں نے انڈورنیٹس میں پریکٹس کی۔ایک جانب بارش کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں کھیل نہ ہوسکا لیکن آف دی فیلڈ کافی گرما گرمی دکھائی دے رہی ہے۔دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے تھے۔