جوونٹس کیساتھ جو اہداف مقرر کئے تھے وہ سب حاصل ہو گئے، رونالڈو


میلان (سپورٹس لنک رپورٹ)معروف فٹبال کرسٹینا رونالڈو نے کہا ہے کہ جوونٹس کلب کیساتھ انہوں نے جو اہداف مقرر کئے تھے اور تمام حاصل کرلئے ہیں چھتیس سالہ پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان جنہوں نے 2018 میں رئیل میڈرڈ چھوڑ کر جوونٹس سے معاہدہ کیا تھا کا اب اس کلب کے ساتھ مزید ایک سال باقی رہ گیا ہے، جوونٹس کے ساتھ معاہدے کے بعد سے ان کی ٹیم نے سیریا اے کے دو اعزاز، کوپا اٹالیا اور دو اٹالین سپر کپ اعزاز جیتے ہیں، تاہم جوونٹس رواں سال 2011کے بعد پہلی بار لیگ مقابلے جیتنے میں ناکام رہی ہے، اپنے ایک انٹرویو میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں ہر اس چیز کی قدر کرتا ہوں ہوں جو رواں سال ہم نے جیتی ہے ،رونالڈو جنہیں اب کلب کے ساتھ تین سال ہو گئے ہیں نے اس دوران سیریا اے فٹبال آف دی ایئر کا اعزاز بھی دوبار جیتا ہے ، رونالڈو نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ پر کہا ہے کہ اٹالین سپر کپ، اٹالین کپ اور سیریا اے کی ٹاپ پوزیشن میرے لئے خوشی کا پیغام ہیں کیونکہ یہ تمام کامیابیاں حاصل کرنا کوئی آسان نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جوونٹس کیساتھ معاہدے کے وقت جو اہداف مقرر کئے تھے وہ حاصل کرلئے ہیں اور آئندہ ایک سال کے دوران بھی کوشش ہو گی کہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کروں۔

error: Content is protected !!