رمضان سپورٹس فسیٹول ، بیڈمنٹن مقابلوں کا آغاز

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام رمضان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن مقابلوں کا آغاز ہوگیا ‘ڈی جی سپورٹس جنید خان نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا‘ان کے ہمراہ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ مروت سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھے ۔ پہلے روز پیسکو کے کاشف نے عمیر کو گیارہ تین ‘گیارہ دو ‘پشاور کے ذیشان نے وقاص احمد کو گیارہ تین ‘گیارہ نو ‘بنوں کے خلیل نے وقاص کو گیارہ آٹھ گیارہ چھ‘میمکو کے شعیب ریاض نے پشاور کے ذبیح اللہ کو گیارہ چھ اور گیارہ آٹھ ‘بنوں کے رحمان نے آرمی کے عثمان کو گیارہ نو گیارہ سات‘ پشار کے فراز نے ایچ ایس سی کے حماد کو گیارہ دو اور گیارہ چھ‘ بنوں کے عبداللہ نے بنوں ہی کے شایان کو گیارہ آٹھ اور گیارہ سات‘ کے پی پولیس کے مسعود نے ڈاکٹر مسعود کو گیارہ سات اور گیارہ چھ‘
کے پی پولیس کے زوہیب نے سید شہزاد کو گیارہ آٹھ اور گیارہ نو ‘پشاور کے حسیب نے ایچ ایس سی کے تیمورع کو گیارہ دو اور گیارہ چ‘واپڈا کے تحسین نے مردان کے آصف کو گیارہ چھ اور گیارہ چھ ‘پشار کے ہارورن نے یاسر غفور کو گیارہ ایک اور گیارہ نو ‘کے پی پولیس کے حیات نے پولیس ہی کے انور کو گیارہ نو اور گیارہ آٹھ ‘پشاور کے سیف اللہ نے پشاور ہی کے شکیل کو گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ‘کے پی ڈائریکٹوریٹ کے شہزاد نے پشار کے سلمان کو گیارہ سات اور گیارہ پانچ جبکہ آرمی کے احتشام نے پشاور کے زرک کو گیارہ سات اور گیارہ آٹھ سے شکست دی‘مینز ڈبلز مقابلوں میں پشاور کے ذیشان اور حسیب نے ڈاکٹر مسعود اور عاطف کو گیارہ نو اور گیارہ سات‘بنوں کے شہریار اور زبیر نے فلک اور طارق کو گیارہ پانچ اور گیارہ آٹھ ‘واپڈا کے شعیب اور تحسین نے مردان کے وقاص اور فرزاد کو گیارہ چار اور گیارہ نو ‘پشاور کے مراد اور سلمان نے شفیر اور شفیع اللہ کو گیارہ چار اور گیارہ چھ ‘کے پی پولیس کے مسعود ار پشاور نے دیر کے دانیا اور وقاص کو گیارہ پانچ اور گیارہ آٹھ ‘واپڈا کے کاشف اور عبداللہ نے رؤف اور یاسر کو گیارہ تین اور گیارہ چار جبکہ کے پی پولیس کے زوہیب اور حیات نے ایچ ایس سی کے نور زادہ اوعلی کو شکست دی۔

تعارف: newseditor