انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 7 میچ کھیلے جائینگے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 7 میچز (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، لیگ میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ کا مقابلہ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائرمیں مد مقابل ہوں گی ۔دوسرا میچ آسٹن ولا اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں برینٹ فورڈ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔

 

 

 

چوتھا میچ لیور پول اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ،لیور پول میں کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں ساؤتھمپٹن اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ سینٹ میری سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں ہو گا۔چھٹے میچ میں لیڈز یو نائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں مولینکس اسٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ساتویں میچ میں چیلسی اور ایورٹن کی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن میں نبردآزما ہوں گی۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 66 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!