برلن(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق اسٹار فٹبالر پیلے کو برازیل کی فتح کا یقین ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ٹیم سے امیدیں باندھ لیں۔فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، حکمران بھی اپنی اپنی ٹیموں کی ہمت بڑھانے لگے ،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے تو اسپین کے بادشاہ فلپ نے بھی پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے ورلڈ کپ لانے کی فرمائش کر دی۔دفاعی چیمپئن جرمنی کی نئی شرٹ متعارف، شائقین نے بھی کھلاڑیوں کی خوب ہمت بڑھائی۔برازیل ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں اسٹرائیکر نیمار جونیئر نے بیساکھیوں کی مدد سے شرکت کی۔ میزبان روس کی ٹیم بھی عالمی کپ میں کچھ الگ کردکھانے کو بے تاب ہے جس کیلئے انہوں نے بھی خوب پریکٹس کی۔