سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایک برس کی پابندی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ڈیوڈ وارنر سمیت اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ ایشو میں پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کرکٹرز کو پہلے کلب کرکٹ اور پریمئیر لیگز کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے ۔ اب ایک برس کی پابندی کا شکار اوپنر ڈیوڈ وارنر کمنٹری کرتے ہو ئے دکھائی دیں گے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13 جون سے ہو رہا ہے۔ ون ڈے سیریز میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈیوڈ وارنر16 جون کو کارڈف میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ سے کمنٹری کا آغاز کریں گے۔