بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے،مصباح الحق

کوئنز ٹائون(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں، بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم یہ اسکواڈ میں شامل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ بات کی ہے ،وہ ٹی ٹونٹی سیریز سے آؤٹ ہونے پر بہت افسردہ ہیں کیونکہ وہ مکمل فوکس اورٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی آگے بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد فٹ ہوکر دوبار ہ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ میڈیکل ٹیم شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریزکے لیے ہمیں دستیاب ہوں گےتاہم ہم اس حوالے سےفیصلہ کرتے ہوئے کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم:

شاداب خان (کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، موسیٰ خان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور وہاب ریاض۔ بابر اعظم (انجری کے باعث آؤٹ ہوگئے)۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم:

روحیل نذیر (کپتان) ، عابد علی ، عماد بٹ ، اظہر علی ، دانش عزیز ، فواد عالم ، حارث سہیل ، عمران بٹ ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، شان مسعود ، سہیل خان، یاسر شاہ، ظفر گوہراور ذیشان ملک۔ امام الحق (انجری کے باعث آؤٹ ہوگئے)۔

error: Content is protected !!