روس میں فٹبال شائقین کیلئے فین زونز کھول دیئے گئے

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) روس میں فٹبال ورلڈ کپ کیلئے مختلف مقامات پر ‘فین زونز’ کھول دیئے گئے ہیں یعنی جو شائقین ٹکٹ خرید کر میدان میں نہیں جا سکتے وہ بڑی سکرینز پر سنسنی خیز میچز سے محظوظ ہو سکیں گے۔ روس میں فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے سے پہلے ہی رونقیں بحال ہوگئیں۔ شائقین کیلئے مختلف مقامات پر ‘فین زونز’ بنا دیئے گئے۔یعنی وہ فٹبال لورز جو ٹکٹ خرید کر میدان میں نہیں جا سکتے انہیں بڑی سکرینز پر سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا۔ماسکو میں قائم فین زون کے پہلے روز شاندار کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، بارش اور شدید ٹھنڈ کے باوجود ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ مداحوں کیلئے مختلف گیمز کھیلنے کا بندوبست بھی کیا گیا، فٹبال ورلڈ کا باقاعدہ آغاز 14 جون سے ہو گا۔

تعارف: newseditor