قائداعظم ٹرافی: پشاور نے پنڈی کو اننگزاور 93 رنز سے ہرادیا۔ وقاراحمد کے 184 رنز.

 

قائداعظم ٹرافی: پشاور نے پنڈی کو اننگزاور 93 رنز سے ہرادیا۔ وقاراحمد کے 184 رنز

 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور ریجن نے راولپنڈی ریجن کو اننگز اور93 رنز سے شکست دیدی۔ایبٹ آباد میں میچ کے تیسرے دن راولپنڈی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمد الیاس نے صرف26 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 317رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔وقاراحمد نے26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے184 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کاشف علی نے101 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان ریجن اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان میچ کے تیسرے دن ملتان نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے تھے۔زین عباس 94 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شیرون سراج نے64 اور ہمایوں الطاف نے60 رنز اسکور کیے۔
تیسرے دن چائے کے وقفے کے بعد کھیل ممکن ہوسکا اور 32 اوورز ہوسکے جبکہ دوسرے دن ایک گیند بھی نہیں کرائی جاسکی تھی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد ریجن اور لاہور ریجن بلوز کے درمیان میچ کے تیسرے دن فیصل آباد نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 34 رنز بنائے تھے اس سے قبل لاہور بلوز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔نثار احمد 44رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

فیصل آباد کی طرف سے فہیم اشرف۔محمد علی اور خرم شہزاد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائےتھے۔علی شفیق نے36 رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب اختر اسٹیڈیم پنڈی میں کراچی وائٹس اور فاٹا کے درمیان میچ کے تیسرے دن کراچی ریجن وائٹس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔رمیز عزیز 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عرفان اللہ شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
کھیل کے اختتام پر فاٹا نے اپنی پہلی اننگز میں110 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔میر حمزہ اور غلام مدثر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

error: Content is protected !!